راولپنڈی (ایجنسیاں)پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔بیرسٹر گوہر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا غلط ہوا‘ اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے بھی لگایا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔