کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور مشرق وسطیٰ کی سیاست ایک نازک موڑ پر ہے۔ اسرائیل نے قطر میں حماس کے رہنماؤں پر فضائی حملے کیے، جس نے واشنگٹن کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے کسی ایسے ملک پر حملہ کیا ہے جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔ اس سے خطے میں طاقت کا توازن اور بھی پیچیدہ ہو گیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی مشیر اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی تھی کہ وہ قطری حکام کو حملے کی پیشگی اطلاع دیں۔