• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں پانی جمع، مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو بھی شدید مشکلات

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں دوسرے اسپیل کی موسلا دھار بارش کے بعد بھی اسپتالوں کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آسکی نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں میں پانی جمع رہا جس سے مریضوں، تیمارداروں کے ساتھ طبی عملہ بھی شدید مشکلات میں مبتلا رہا۔ تفصیلات کے مطابق، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، عباسی شہید اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال، سعود آباد اسپتال، قطر اسپتال، کورنگی جنرل اسپتال اور نیو کراچی اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں کے وارڈز اور او پی ڈیز جبکہ چند کے شعبہ حادثات میں پانی جمع رہا۔ کئی وارڈز سے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔ بارش کے دوسرے اسپیل میں بھی صورتحال یکسر وہی رہی اور اسپتال انتظامیہ فوری نکاسی میں ناکام نظر آئی۔
اہم خبریں سے مزید