اسلام آباد (محمد صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بدھ کے روز العین میں شیخ تہنون بن محمد میڈیکل سٹی (STMC) اور سلمیٰ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان محمد الکرام اور چیف آپریٹنگ آفیسر عیسیٰ جابر الکویتی نے اپنے عملے کے ہمراہ سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اسپتال کے ماحول اور مریضوں و تیمارداروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا۔