• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس چھوٹی جبکہ چوروں کے پاس بڑی کشتیاں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے خصوصی پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے گھروں میں اس وجہ سے ہیں کہ اپنے سامان کو چوری سے بچا سکیں اور پھر ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کے پاس چھوٹی کشتیاں ہیں جبکہ چوروں کے پاس بڑی کشتیاں ہیں،وہاں موجود خواتین نے ٹوائلٹ نہ ہونے کی شکایت کی کہ ہمیں اس سہولت کے نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے،ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے یہ خیمے خود خریدے ہیں اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں اپنے جانوروں کو بھی خود دیکھ رہے ہیں اور جب انہیں ووٹ چاہیے ہوتا ہے تو چکر لگاتے ہیں۔حامد میر نے کہا کہ میں شجاع آباد کا علاقہ طاہر پور پر موجود ہوں یہ علاقہ حالیہ سیلاب میں ڈوب چکے ہیں اور پی ڈی ایم اے کی قائم خیمہ بستی آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں طاہر پور اور گردونواح کے متاثرین موجود ہیں اور یہاں ان کے مویشی بھی موجود ہیں۔ وہاں موجود لوگوں نے کہ یہاں کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور ہمیں یہاں کیمپ بھی نہیں ملا ہے جانوروں کا چارہ بھی نہیں مل رہا ہے ہمارے علاقے کے نوے فیصد لوگ یہاں موجود ہیں اور زیادہ تر لوگوں کے پاس خیمے نہیں ہیں اور ہم یہاں تک خود پہنچے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید