اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت 3رکنی خاندان کی پراسرار موت ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشاہ کالونی میں رہائش پذیر مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد) شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔جن کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے بتایا گیا ، کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس قتل کی وجہ معلوم نہ کر سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کرتی رہی مگر قتل کی وجہ بتانے کی بجائے نعشیں مسخ شدہ ہونے کا دعویٰ کرتی رہی ، نعشیں پمز منتقل کر دی گئیں، پوسٹ مارٹم، رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے، عینی شاہدین کے مطابق باپ بیٹے اور بیٹی کی برآمدہ تشدد زدہ لاشیں دو ہفتہ پرانی ہیں۔ مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ۔