کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوہدری محمد ریاض چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے خازن محمد حسین مرزا کی اسکاؤٹنگ کے لئے اعلیٰ خدمات پر انہیں ڈپٹی چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن مقرر کردیا ہے، پرائیویٹ ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے محمد حسین مرزا کو نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی ہے۔