• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز کی اہمیت کے بارے میں پوسٹ شیئر کرنے پر نعیمہ بٹ کی ٹرولنگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کا نماز کے بارے میں سوشل میڈیا پر انسٹا اسٹوری شیئر کرنا مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

نعیمہ بٹ نے نماز ادا کرنے کے بعد حجاب پہنے اپنہ ایک تصویر انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’بے شک، نماز میرے لیے پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے، شب بخیر‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ کی یہ انسٹا اسٹوری چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اُنہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نعیمہ بٹ کو نماز کے بارے میں پوسٹ شیئر کرنے پر ٹرول اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے نماز ادا کرنے کے بعد اپنی جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اس میں چہرے پر میک اپ کیا ہوا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا، ’برائے مہربانی اپنا نماز میک اپ ٹیٹوریل بھی شیئر کریں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’ان سب کو پتہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اسلامک ٹچ دے کر لوگوں کی توجہ آرام سے حاصل کی جا سکتی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید