بالی ووڈ کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے امریکا میں اپنے کنسرٹ کے دوران مشہور گانے تعریفاں کے بول بدل کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرِف پر طنز کردیا۔
بادشاہ نارتھ امریکا ٹور پر ہیں اور نیو جرسی میں ہونے والا ان کا شو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، گلوکار نے جب فلم ویری دی ویڈنگ کے مشہور گانے تعریفاں کو گایا تو انہوں نے اس کے اصل بول ’کِنّیّاں تعریفاں چاہیدیاں اے تینوں‘ کو مزاحیہ انداز میں بدل کر یوں گایا کہ ’کِنّی ٹیرِف چاہیدیے ٹرمپ کو‘۔
مداحوں نے اس تبدیلی پر بھرپور قہقہے لگائے جبکہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ایک مداح نے کمنٹ کیا، ’اگلا کولیب بادشاہ فیچرنگ ٹرمپ۔‘
ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، ’اب ٹرمپ بھی کہے گا ڈی جے والے بادشاہ میرا گانا بجا دو۔‘
شائقین کا کہنا تھا کہ بادشاہ نے اپنی پرفارمنس سے شو کو مزید دلچسپ بنا دیا اور کسی کو بھی بور نہیں ہونے دیا۔