• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر ویکسین ’انٹیرومکس‘ کے پری کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو گئے: روس کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کینسر ویکسین ’انٹیرومکس‘ کے پری کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

روس کے مطابق کینسر کی ویکسین کی محفوظ اور مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

روسی میڈیکل بائیولوجیکل ایجنسی کی سربراہ کے مطابق ویکسین نے 60 سے 80 فیصد تک رسولیوں کے سائز اور ان کے بڑھنے کی رفتار کو کم کیا ہے جس کے بعد مریضوں کی بقاء کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کا ابتدائی ہدف بڑی آنت کا کینسر ہوگا جس کی باضابطہ منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

صحت سے مزید