• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارڈوئیر ایسوسی ایشن کے وفد کی زاہد حسین شاہ سے ملاقات

پشاور (جنگ نیوز)ہارڈوئیر ایسوسی ایشن کے وفد کی زاہد حسین شاہ سے ملاقات تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد پیش تفصیلات کے مطابق ہارڈوئیر ایسوسی ایشن کے وفد نے پشاور کے سادات خاندان کے فرزند سید زاہد حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افضل ʼسینئر نائب صدر الطاف حسین عرف منابھائی نائب صدر ملک امداد ʼجنرل سیکرٹری حاجی نصر اللہ اور دیگر شامل تھے ۔وفد نے سادات خاندان کے فرزند سید زاہد حسین شاہ کوصدارتی ایوارڈ (تمغہ امتیاز ) کے لئے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کئی سماجی، فلاحی اور دینی خدمات کے اعتراف میں سید زاہد حسین شاہ کو تمغہِ امتیازکیلئے نامزد کیا ہے ۔
پشاور سے مزید