پشاور(جنگ نیوز )بانی ہمدرد، حکیم محمد سعید شہید کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمدرد فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع بونیر کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیاگیا ۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہمدرد فانڈیشن پاکستان نے سروے کرنے کے بعد 800 خاندانوں کے لئے راشن بیگ تیار کروائے اورمقامی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مدد سے ضلع بونیر، کوٹ برگوکند، کوز گوکند ،گدیزی،پیر بابا، بشنوڑی، قدر نگر اور چغر زی کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔یاد رہے کہ حالیہ کلاؤڈ برسٹ، آسمانی بجلی گرنے، بارشوں اور سیلاب سے مذکورہ علاقے شدید متاثر ہوئے تھے۔مقامی افراد کے مطابق بعض مقامات پر دشوار گزار راستوں اور طویل فاصلے کی وجہ سے بہت کم امداد پہنچ پائی تھی ۔انہوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں ہمدرد فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امداد کی فراہمی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔