• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر پارلیمانی وفد کی سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سے ملاقات

پشاور( جنگ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس وفد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزراء فیصل ممتاز راٹھور، دیوان علی چغتائی، احمد رضا قادری، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت، سپیشل سیکرٹری امجد لطیف عباسی سمیت دیگر اہم اراکین شامل تھے۔ملاقات میں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، اور پاکستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے ایک جامع قومی پالیسی کی تشکیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور سے مزید