• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوٹاملازمین کی مسائل حل نہ کرنے پرقلم چھوڑہڑتال کرنے کی دھمکی

پشاور( لیڈی رپورٹر) ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر حارث سلطان، چیئرمین سہیل ایوب اور جنرل سیکرٹری اعجاز دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس سٹرکچر کی عدم موجودگی، کنٹریبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کی عدم فراہمی سے ٹویوٹا کے ملازمین مسائل کے دلدل میں پھنس گئے ہیں اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے تو16 ستمبر سے کلاس فور سے لے کر پرنسپل تک قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کا عملہ یکم ستمبر سے علامتی احتجاج پہ ہے لیکن اس کے باوجود ہم باقاعدگی سے کلاسیں لے رہے ہیں اور طلبہ کو باقاعدہ تعلیم دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے ملازمین سے سی پی فنڈ تو کاٹا جا رہا ہے لیکن ان اکاؤنٹس میں جمع نہیں کیا جا رہا نہ تو سروس سٹرکچر ہے اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے ۔
پشاور سے مزید