پشاور(جنگ نیوز) پیسکو کیجانب سے گزشتہ روز فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں صارفین کو درپیش بجلی سے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا گیا ۔ ای کچہر ی کے دوران چیف آپریشن آفیسر پیسکو انجینئر گل نبی سید نے بذات خود لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ پیسکو کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بھی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر موجود تھے ۔ پیسکو ریجن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صارفین نے فیس بک پر اپنی شکایات کا اندراج کرایا جس پر چیف آپریشن آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو صوبے بھر میں جاری بجلی چوری کیخلاف آپریشن بارے میں آگاہی فراہم کی کہ کس طرح عوام کے تعاون اور پیسکو سٹاف کی دن رات کوششوں سے بجلی چوری میں نمایا ں کمی آرہی ہے۔