• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا IAEA کے ساتھ تعاون کی مشروط بحالی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے عالمی جوہری ادارے (IAEA) کے ساتھ تعاون کی مشروط بحالی کا اعلان کیا ہے۔وزیرِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معائنے کے لیے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی اجازت لازمی ہوگی، فی الحال صرف بوشہر پلانٹ تک رسائی دی گئی ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت ایجنسی کو صرف بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ اگر یورپ نے "اسنیپ بیک" پابندیاں لگائیں تو وہ این پی ٹی معاہدے سے الگ ہوسکتا ہے۔ تہران اور پیرس قیدیوں کے تبادلے کے قریب ہیں جن میں ایرانی خاتون مہدیہ اسفندیاری کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اسلامی ممالک سے مشترکہ عملی لائحہ عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ محض بیانات صہیونی ریاست کو مزید طاقت دیں گے۔ قطر نے پیر کو ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلایا ہے جس میں ایرانی صدر بھی شریک ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید