• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد: دھوندو بند ٹوٹنے سے شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دھوندو بند ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا۔

دھوندو بند کا شگاف پر نہ ہونے کے باعث مزید کئی موضع جات زیرِ آب آ گئے۔

محکمۂ انہار کے مطابق مٹی کی کمی شگاف پُر کرنے میں آڑے آ رہی ہے۔

شجاع آباد انتظامیہ نے دھوندو والا بند کا شگاف پُر کرنے کے لیے طاہر پور زمیندارہ بند توڑنا شروع کر دیا۔

محکمۂ انہار کے ایکسئین کا کہنا ہے کہ مٹی کی کمی کے باعث زمیندارہ بند توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، زمیندارہ بند کی مٹی سے دھوندو کے شگاف کو مکمل کیا جائے گا، زمیندارہ بند غیر فعال تھا، اس لیے فیصلہ کیا۔

دوسری جانب 2 روز گزرنے کے باوجود متاثرین بے یار و مددگار ہیں اور کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ پینے کا صاف پانی نہیں، کھانے کی کوئی چیز نہیں، جانور بھی مر رہے ہیں، ابھی تک ان تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔

سیلاب شجاع آباد میں متاثرین کے لیے امتحان بن گیا، متاثرین نے کہا ہے کہ علاقے میں اس سے پہلے کبھی سیلابی پانی نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید