لاہور(کرائم رپورٹر)چھٹی کے روز بھی ڈاکو سرگرم رہےشہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں نعیم کے گھرسے 3 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں گوہر کی دکان سے 2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں ارمغان سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں ایوب سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں منصور سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.راوی روڈ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاون لٹن روڈ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔