لاہور (خصوصی رپورٹر) ،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، جلد نکاسی آب اولین ترجیح ہےوزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا پنجاب کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ تھے،سیلابی پانی سے متاثرہ علاقے کا اطراف اور کشتیوں کے ذریعے بھی جائزہ لیا گیا،کمشنر لاہوراور ایم ڈی واسا نے مجوزہ اقدامات اور ریلیف آپریشن بارے تفصیلی آگاہ کیا،تاحد نگاہ سیلابی پانی میں ڈوبے علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور نکاسی آب کا جائزہ لیا گیا،