• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹر کے بعد اب نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف

لاہور(خبرنگار) کمپیوٹر کے بعد اب نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اساتذہ کے مطابق سوالات غلط ہونے سے بچے تذبذبب کا شکار ہیں اور انھیں امتحانات کی تیاری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ کمپیوٹر کے بعد نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف ہوا،صفحہ نمبر 73 پر ایکسرسائز نمبر فور پوائنٹ تھری میں غلطی ہے۔ ماہرتعلیم اعجاز حسین نے کہا کہ سوال غلط ہونے سے جواب بھی غلط ہوجاتا ہے۔معائنہ کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتاب میں غلطیوں کی بھرمار ہے۔ پیکٹاء کو فی الفور معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
لاہور سے مزید