لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان سوسائٹی آف کائناکالوجسٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت کے صاحبزادے غازی فرید کی دعوت ولیمہ میں قائم مقام صدر پاکستان و چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت صوبے و وفاقی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز طب کے شعبہ کی سے بڑی شادی کی ولیمہ کی تقریب کینٹ کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، وائس چانسلر فاطمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، وائس چانسلر انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ و چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق ، وائس چانسلر کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز ، پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ، پروفیسر ڈاکٹر معین ،ڈاکٹر عرفان ، دعوت ولیمہ میں میڈیکل کالجز کے وی سیز ، پرنسپلز ، ایم ایس ، پروفیسرز،سپیشلازڑ گائناکالوجسٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔