لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے گجرات کے فوارہ چوک میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن بیگز، آٹے کے تھیلے اور صاف پانی کی جیری کین تقسیم کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جا سکتی ہیں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ارشاد وحید، ڈائریکٹر پروگرام مزمل یار، صدر مسلم لیگ سٹی علی ابرار جوڑا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمد نواز بھی موجود تھے۔