لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی زیر صدارت 75واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیرام سرور چوہدری تھے،جبکہ وزیرِاعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، ممبر پنجاب اسمبلی مسٹر محمد انس محمود، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب پروفیسر محمد علی شاہ، سینئر ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر عصمت طاہرہ، تمام شعبہ جات کے ڈینز، منسلک ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں منظور شدہ ایجنڈے میں74 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری۔ بجٹ تخمینہ 2025-26 کی منظوری۔ آڈیشنل ڈائریکٹر (QEC) کی نئی پوسٹ کی تخلیق کی منظوری ۔ یونیورسٹی کے انویسٹمنٹ فنڈ کی منظوری۔ آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے ساتھ ایم او یو کی منظوری۔ انڈومنٹ فنڈ کے قیام و انتظامی قواعد کی منظوری۔نان ٹیچنگ ملازمین کی ریگولرائزیشن ۔ ٹیچنگ سٹاف کی پروموشز۔ کنٹریکچوئل ملازمین کی ریگولرائزیشن۔ایڈہاک بنیادوں پر ٹیچنگ عملے کی مدت ملازمت میں ایک سالہ توسیع۔