• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل انسانی اقدار،بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا، شبیر احمد عثمانی

لاہور(خبرنگار) قطر پر اسرائیلی جارحیت انتہائی شرمناک ہے اسرائیل انسانی اقدار اور بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے تمام مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی و تجارتی روابط منقطع کر دیں عالم اسلام کو نیٹو طرز پہ اتحاد بنانا ہوگا مسلم مما لک کو مشترکہ فوج،دفاعی نظام تشکیل دیا چاہیے اسرائیل کو مکمل امریکی اشیر باد حاصل ہے اس کے ہر جارحانہ قدم کے پیچھے امریکہ ہے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیروسر پرست خدام ختم نبوت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،خدام ختم نبوت کے چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری نے کیا انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو انسانی ڈریکولا بن کر ہزاروں فلسطینیوں کا لہو پی چکا ہے فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کر کے غزہ کی اونٹ سے اینٹ بجا دی۔ امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا عرب ممالک کو دھوکہ دیا اس سے عرب حکمرانوں کی انکھیں کھل جانی چاہییں۔
لاہور سے مزید