• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے سفیرکی وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات

لاہور (کرائم رپورٹر ) پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) چندرا وارسی نانتو سکوتجو نے اپنے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں انڈونیشیا کے ڈیفنس اتاشی کرنل ہنرو ہدایت سوسانتو، فرسٹ سیکرٹری محمد سفیان سر، سیکنڈ سیکرٹری ریکا گارتکا اور پروٹوکول افسر بونار سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ملاقات کے دوران پنجاب پولیس اور انڈونیشیا کے درمیان سکیورٹی اور ٹریننگ امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید