• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کو جدید، شفاف اور ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر شفقت

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے کی اصل روح ہے۔ یہی وہ ویژن ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا کو ایک جدید، شفاف اور ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملاکنڈ درگئی میں FIMS کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں جدید کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے موقع پر کیا، جہاں بطور مہمانِ خصوصی انہوں نے Apple iMac Systems پر مشتمل لیب کا افتتاح کیا۔ اس جدید سہولت سے طلبہ کو نہ صرف کمپیوٹر ایجوکیشن اور ریسرچ میں مدد ملے گی بلکہ ڈیجیٹل مارکیٹ میں شمولیت اور نئی جدتوں سے بھی براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ نوجوانوں کو وہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جن سے وہ نوکری کے متلاشی نہیں بلکہ نوکری دینے والے بنیں۔ اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے یہ واضح کر دیا ہے کہ صوبے کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کے دیگر صوبوں سے آگے لے جانا ہے۔
پشاور سے مزید