پشاور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس کل 14 ستمبر صبح دس بجے پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے، صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جنرل کونسل اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کونسل سے ملکی و بین الاقوامی صورت حال پر خطاب کرینگے ،صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے 2000 سے زائد اراکین جنرل کونسل شریک ہوں گے،صوبہ میں امن امان سیاسی صورت حال، سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔