• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75 فیصد فلور ملز بند، ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پشاور(جنگ نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا میں 75 فیصد فلور ملز بند ہونے کی وجہ سے آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نعیم بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کے پی میں گندم کی پیداوار 12 لاکھ ٹن جبکہ ہماری ضرورت 52 لاکھ ٹن ہے، 40 لاکھ ٹن پنجاب سے گندم یا آٹے کی شکل میں آتی ہے۔نعیم بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے پر پابندی لگا کر چیک پوسٹس قائم کر دیں، کے پی میں 75 فیصد فلور ملز بند ہو چکی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی کا نوٹس لیں۔
پشاور سے مزید