پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہار کے علاقے انم صنم چوک کے قریب بارگین ڈیلر سے مسلح افراد نے 17لاکھ روپے کی رقم چھین لی ہے ،پولیس نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسعود سکنہ شیخ آباد نے بتایاکہ اس نے انم صنم چوک کے قریب نجی بینک سے 17لاکھ روپے نکال کر شاپر میں ڈال لئے اور وہ لیکر جارہا تھا اس دوران موٹرسائیکل سوار دومسلح افراد نے آکر اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیا اور بعد میں ان سے رقم سے بھرا شاپر چھین لیا اورفرار ہوگئے۔متاثرہ شخص کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ بارگین ڈیلر ہے جبکہ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے راہزنوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا ہے ۔