پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاور یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف زوالوجیکل سائنسز کی ایم فل سکالر سمینہ وزیر نے کامییابی سے اپنے تھیسز کا دفاع کر لیا ہے ان کی تحقیق میں پشاور میں سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں میں ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصانات اور PER3 جین میں تغیرات کا جائزہ لینا تھا، جو مزدوروں کی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتے ہیں۔ سکالر نے ڈاکٹر محمد خسروں کی نگرانی میں تحقیقی کام مکمل کیا جبکہ انکے بیرونی ممتحن کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فرمان اللہ داوڑ تھے۔