• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پولیس افسران کی معطلی اور تبادلوں کے فیصلوں پرہلچل مچ گئی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں پولیس افسران کی معطلی اور تبادلوں کے فیصلوں پرہلچل مچ گئی اور کئی افسران کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔ جن افسران کو شوکاز نوٹس ملے ہیں انہوں نے بھی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز پولیس حکام نے ناقص کارکردگی اور مختلف الزامات پر 8پولیس اہلکاروں کوعہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا جبکہ اب انکی جگہ نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ ایس ایچ اوز کے عہدے پر تعیناتی سے قبل متعلقہ افسران سے متعلق چھان بین بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر علی ادرش کو ایس ایچ او پہاڑی پورہ جبکہ سب انسپکٹر فہیم خان کو تھانہ یونیورسٹی کیمپس سے تبدیل کرکے ایس ایچ او غربی تعینات کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر عاکف خان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ اویونیورسٹی کیمپس، سب انسپکٹر اعجاز اللہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او پشتخرہ، سب انسپکٹر بلال حسین کو تھانہ ناصر باغ کے تفتیشی انچارج کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس ایچ او فقیر آباد لگا دیا گیا۔ سب انسپکٹر سبحان اللہ کو تھانہ شرقی سے تبدیل کرکے ایس ایچ او ہشت نگری جبکہ سب انسپکٹر نصیب الرحمان کو ایس ایچ او خزانہ تعینات کر دیا گیاہے۔
پشاور سے مزید