• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے،سی سی پی او پشاور

پشاور(آئی این پی ) چیف کیپیٹل سٹی پولیس(سی سی پی او)پشاور میاں سعید احمد نے متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی زیر قیادت تمام مکاتب فکر پر مبنی نمائندہ اہم وفد سے ملک سعد پولیس لائن کلب پشاور میں ملاقات کی اور اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی کوآرڈینیشن،ایس پی سٹی،ایس پی کینٹ ،ایس پی صدر سرکل،ایس پی فقیر آباد ڈویژن،ایس پی رورل اور ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال،فرقہ وارانہ ہم آہنگی،جرائم کی بیخ کنی اور پشاور شہر کو پرامن بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید نے کہا کہ قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے اور متحدہ امن کمیٹی نے قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
پشاور سے مزید