• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر اطلاعات کا کیڈٹ کالج کوہاٹ اور الخدمت اداروں کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے جمعرات کے روز اپنے مادرِ علمی کیڈٹ کالج کوہاٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ پرنسپل بریگیڈیٔر (ر) طفیل محمد خان، اساتذہ اور انتظامیہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔مشیر اطلاعات نے کالج کے مختلف شعبہ جات بشمول کلاس رومز، اکیڈمک بلاک، کمپیوٹر لیب، لانڈری، میس، کیفے ٹیریا، ہاسٹلز اور نو تعمیر شدہ ملٹی میڈیا بلاک کا معائنہ کیا اور تعلیمی و تربیتی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے طلباء سے تبادلہ خیال کیا اور میس میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ اس دوران انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ مقصد کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر پرنسپل نے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں، تعلیمی کامیابیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
پشاور سے مزید