پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما زبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ پشاور جلسے کیلئے انتظامات جاری ہے، یہ تاریخی جلسہ ہوگاجس میں پانچ لاکھ افراد شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان عوام کے حقوق کے لئے جیل میں ہیں اور گزشتہ دو سالوں سے انہیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ہیں مشکل کی اس گھڑی میں بانی پی ٹی ائی کے احکامات کے مطابق عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور جلسہ کے لئے رابطہ مہم شروع ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے اس جلسے میں ملک بھر کے کارکن شرکت کریں گے۔