• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاگیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم میر افضل کی ہتھ ریڑی کے تنازعے پر مقتولین رحیم گل اور نعمت خان کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسے زبانی تکرار کا شاخسانہ قرار دیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی حمید گل ولد ثنا گل نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو اپنے بھائی مقتول رحیم گل اور نعمت گل کے قتل کی رپورٹ درج کرائی جس پر تفتیش شروع کردی گئی۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن نے دوہرے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
پشاور سے مزید