کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین اور کیسکو انجینئرز آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری نے کہاہے لورلائی میں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو لال جان جعفر پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ موسی خیل کے ایک سابق ایم پی اے کی جانب سے لال خان جعفر پر حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ مجیب الرحمن مری نے کہا کہ سینئر افسران کے خلاف ایسی جارحانہ کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسے پوری انجینئرنگ کمیونٹی کے وقار پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور متاثرہ افسر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرکے انصاف کو یقینی بنائیں اور صوبے میں خدمات انجام دینے والے پیشہ ور انجینئرز کی عزت، وقار اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کمیونٹی اپنے تمام اراکین کے وقار کے تحفظ کے لیے متحد، چوکس اور پرعزم ہے ۔