• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو اور نیتن یاہو کی ملاقات، مغربی دیوار پر دعا

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نیتن یاہو کی ملاقات، مغربی دیوار پر دعا کی، اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے تعلقات اتنے ہی مضبوط و پائیدار ہیں جتنے مغربی دیوار کے پتھر جنہیں ہم نے ابھی چھوا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں، مگر ہمارے دیرینہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے روبیو کے دورے کو امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات اتنے ہی مضبوط اور پائیدار ہیں جتنے مغربی دیوار کے پتھر جنہیں ہم نے ابھی چھوا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کے دور میں یہ اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اسرائیل اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر روبیو نے میڈیا سے بات نہیں کی، تاہم قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل کے حالیہ دوحہ پر حملے سے خوش نہیں ہے، لیکن یہ واقعہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی نوعیت کو نہیں بدلے گا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید