• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی(نیوز ڈیسک)گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول متعارف کرایا ہے، جس کا نام نینو بنانا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق گوگل نے اپنی جیمیناائی ایپ کے تحت ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام نینو بنانا ہے۔یہ ٹول صارفین کو اپنی تصاویر کو صرف چند سیکنڈز میں حیرت انگیز اور حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔نینو بنانا عام تصاویر کو خوبصورت بناتا ہے اور انہیں ایسا منفرد انداز دیتا ہے کہ لوگ اپنی تصاویر کو وائرل کرنے کے لیے اسے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔مثال کے طور پر صارف اپنی تصاویر کو چھوٹے کھلونے کی شکل میں بدل رہے ہیں اور اسے ڈبے میں رکھ کر دکھا رہے ہیں، جیسے وہ کھلونا کسی اسٹور سے خریدا گیا ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید