• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سکھ خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی، نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا

لندن( جنگ نیوز )برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں اجتماعی زیادتی کا شکار بھارتی نژاد سکھ خاتون کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کی عوام سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد کی اپیل،واقعے کے بعد مقامی سکھ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے اولڈ بری میں ایک نوجوان سکھ خاتون کو دو لڑکوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور تعصبانہ کلمات کہتے ہوئے واپس اپنے ملک جانے کا بھی کہا گیا۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو نسلی تعصب کی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور پولیس نے عوام سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور فارنزک تحقیقات بھی جاری ہیں۔اس واقعے کے بعد مقامی سکھ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ہم معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے علاقے میں پیٹرولنگ بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے سکھ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نسلی تعصب کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید