کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دے دی۔قطری نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزرا حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دبے الفاظ میں انہوں نے نیٹو کے رکن ملک ترکیہ کو بھی خبردار کیا۔ایلی کوہن اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے رکن اور توانائی کے وزیر ہیں۔استنبول اور انقرہ سمیت دنیا میں کہیں بھی انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں ترکیہ کے شہر استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں تو ایلی کوہن نے دہرایا کہ ’دنیا میں کہیں بھی،ایلی کوہن نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی بھی جگہ تک درست طریقے سے پہنچ سکتے ہیں۔