• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر باہر کردیا

دبئی (عبدالماجد بھٹی ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو چار وکٹ وکٹ سے شکست دے دکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے میچ میں عرب امارات نے عمان کو زیر کرکے جیت کاکھاتہ کھولا۔ پیر کو سری لنکا نے 150 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پتھم نسانکا نے 68، ہسارانگا اور کوشال پریرا نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ نے چار وکٹ پر149رنز بنائے۔ نزاکت خان نے38 گیندوں پر52ناٹ ئرنز بنائےان کی اننگز میںدو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ انشی راتھ نےچار چوکوں کی مدد سے46گیندوں پر48 اور ذیشان علی نے17 گیندوں پر23 رنز اسکور کئے۔ چامیرا نے29رنز دے کر دو جبکہ ہسرنگا اور شانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے عمان کے خلاف میچ 42رنز سے جیت کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظبی میں امارات نے پانچ وکٹ پر172رنز بنائے ، ناکام ٹیم8 گیندیں پہلے130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پلیئر آف دی میچ علی شان شرفو نے 38 گیندوں پر51، کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے انہوں نے54گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکے اور چھ چوکے مارے۔ عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 وکٹ حاصل کی۔ عمان کے آریان بشٹ نے24، جتندر سنگھ اورونائیک نے20،20 رنز بنائے، جنید صدیقی نے23رنز دے کر چار اورحیدر علی نے دو وکٹ حاصل کئے۔