• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17سالہ امریکی آئیوا جووچ نے پہلا ٹینس ٹائٹل جیت لیا

میکسیکوسٹی )نیوز ایجنسیز) امریکہ کی 17 سالہ آئیوا جووچ نے گواڈیلاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔ فائنل میں انہوں نے کولمبیا کی ایمیلیانا آرانگو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ آئیوا جووچ نے 17 سال اور 299 دن کی عمر میں ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والی روسی کھلاڑی میرا آندریوا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ آئیوا نے سال کا آغاز عالمی رینکنگ میں 206 ویں نمبر سے کیا تھا،اب 36ویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہیں۔