کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان یوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن نے پہلی مرتبہ ایشیائی چیمپئن شپ میں شرکت کرتے ہوئے سلور اور برانز میڈل حاصل کرلئے۔ عرب امارات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد شایان سلیم نے ٹریڈیشنل کیٹیگری جونئیر کلاس میں چاندی اور محمد وسیم بلوچ نے آرٹسٹک جوڑی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مقابلوں میں 16 ممالک کی لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ پاکستانی یوگا سنا اسپورٹس کو ایشیا کی بہترین تنظیم کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔