• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز پہلے ون ڈے میں آج آمنے سامنے

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ پیر کو ویمنز ٹیموں نے دوسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی اور ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا وولوارٹ نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے ، ورلڈ کپ سے قبل اس خطے میں ہمیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھے مومنٹم کے ساتھ جائیں گے۔ پاکستان ٹیم اچھی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔ پاکستان کی کپتان ثناء فاطمہ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایسی سیریز بڑی اہم ہوتی ہے ۔