دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان ویمنز بلائنڈ ٹیم کے میچز نیپال کی موجودہ صورت حال کے سببسری لنکا منتقل کردیے گئے ہیں۔ پہلا ویمنز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان 11 سے 25 نومبر اپنے میچز کھیلے گا ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی ٹیم پاکستان سے میچ کھیلنے کولمبو جائے گی۔ یہ فیصلہورلڈ بلائنڈ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے آن لائن اجلاس میں صدر سید سلطان شاہ کی نگرانی میں ہوا ۔