آکلینڈ (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن آسٹریلیا کیخلاف آئندہ ٹی20 سیریز میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی نمائندگی کیلیے دستیاب ہوں گے۔ ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، لوکی فرگوسن اور ٹِم سیفرٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے بجائے عارضی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت یہ کھلاڑی بین الاقوامی فرنچائز لیگز میں حصہ لینے کے ساتھ نیوزی لینڈ سسٹم کا بھی حصہ رہیں گے ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز یکم سے 4 اکتوبر کے درمیان ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلی جائے گی۔