کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 18 سے 22 ستمبر تک کھیلی جائےگی۔ پاکستان اور بھارت جمعرات کو مدمقابل ہونگے ۔ پاکستان 19 ستمبر کو سری لنکا اور مالدیپ، 20 ستمبر کو جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔ سیمی فائنلز 21 جبکہ فائنل 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان مالدیپ پہنچ چکی ہے۔ٹیم نے پیر کو میزبان ٹیم سے پریکٹس میچ کھیلا۔