دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نےسوشل میڈیا پیغام میں بھارتی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ہاں آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں لیکن کھیل کے اختتام پر ہاتھ نہ ملانا، آپ کا اصل رنگ ظاہر کرتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی منتظر رہے لیکن بھارتی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔ آئی سی سی کہاں ہے؟ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اخترنے بھی بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کے فیصلے کواسپورٹس مین اسپرٹ یعنی کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن یہ کرکٹ میچ ہے، اس میں سیاست نہیں لائی جانی چاہیے۔ آپ کو ہاتھ ملانا چاہیے، کچھ شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لڑائیاں ہوتی ہیں، گھروں میں ہوتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ نہیں ملاتے۔