• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مہم دسمبر میں ارجنٹائن سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے پرو لیگ سیزن 26-2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ٹیم اپنے 16میچز کے لئے ارجنٹائن، آسٹریلیا، اور انگلینڈ جائے گی۔ پاک بھارت مقابلہ اگلے سال جون میں انگلینڈ میں ہوگا۔پرو لیگ سیزن 9 دسمبر سے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم سیزن کا پہلا راؤنڈ ارجنٹائن میں کھیلے گی جہاں وہ ہوم ٹیم کے علاوہ ہالینڈ سے بھی مقابلہ کرے گی، اس سیزن میں دونوں ٹیموں سے دو، دو میچز ہوں گے ۔ اس کے بعدپاکستان ٹیم10 سے 15 فروری تک آسٹریلیا میں جرمنی اور آسٹریلیا ، 13 سے 21 جون کے درمیان بیلجیئم میں اسپین اور بیلجیئم جبکہ آخری راؤنڈ میں 23 سے 28 جون تک انگلینڈ بھارت کے علاوہ انگلینڈ سے میچز کھیلے گی۔