کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے گذشتہ دو ماہ سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ وومن سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ آج ختم ہوگا۔ کیمپ میں70سے زیادہ خواتین باکسرز انٹر نیشنل کوچز محمد رستم، عبدالوحید درویش و نیشنل کوچ سمعیہ رفیق کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی۔